مئی 15, 2025

صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی کا سکھر جیل کا دورہ، قیدی خواتین اور بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے

سکھر، 20 مارچ 2025: وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی نے آج سکھر کی خواتین جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدی خواتین اور ان کے بچوں میں عید کے کپڑے، چوڑیاں اور تحائف تقسیم کیے۔ جیل کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے قیدیوں اور بچوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کا یقین دلایا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد جیل میں رہنے والی خواتین اور ان کے بچوں کے مسائل کو سمجھنا اور حل کرنا ہے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہو گئی۔ ہمیں غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔ مایوسی کفر ہے، اور انہیں دوبارہ زندگی شروع کرنے کا حوصلہ دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے جیل انتظامیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیدی خواتین کو عدالت میں بروقت پیش کیا جاتا ہے اور ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ فرزانہ پروین بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ جیل میں اس وقت 70 خواتین قیدی ہیں، جن میں سے 16 سزا یافتہ جبکہ 41 زیرِ سماعت ہیں۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر کے 13 لڑکے بھی موجود ہیں۔ گزشتہ ماہ تین خواتین کو وزیر برائے جیل خانہ جات علی حسن زرداری کے تعاون سے جرمانہ ادا کرکے رہا کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے