
دو وقت کی روٹی ، گھر چلانے کےلیے مسافت تکالیف اٹھانے والوں کی جان کی کوئی حفاظت نہیں ، بےرحم ڈکیت جب چاہیے جس کو چاہیے لوٹ لیے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ یہ کہنا دکاندار مالک فردوس کا جس کے یہاں چند روز قبل عابد ملازمت پر رکھا گیا گیا تھا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ڈسکو موڑ پر دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کی فاٸرنگ سے دکان کا ملازم جاں بحق ہوگیا,دکاندار کی فاٸرنگ سے ایک ملزم بھی مارا گیا,
غم روزگار جان لیوا ثابت ہوگا اسے معلوم نہ تھا، چند دن پہلے ہی اسےدکان پر ملازمت پر رکھا گیا تھا لیکن بے رحم ڈکیتوں کی فائرنگ سے نواب شاہ کا رہائشی لقمہ اجل بن گیا ۔
اورنگی ٹائون ڈسکو موڑ کے قریب دکان میں مسلح ملزمان کی لوٹ مار کی گئی
مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گولی چلا دی
ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ عابد زخمی ہوا جو اسپتال میں دم توڑ گیا
دکان مالک کے مطابق دو مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ ایک ملزم کو پکڑا تو دوسرے نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فردوس اسلم دکاندار کہتے ہیں کہ وہ زخمی تھا اس کی جان بچائی جاسکتی تھی لیکن اسپتال کے عملے نے اسے بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ وہ تڑپتا رہا اور سب تماشا دیکھتے رہے۔
دکان مالک فردوس نے بتایا فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چند روز قبل ہی اس دکان پر ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ اسے زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکا۔
جاں بحق نوجوان بہار کالونی کا رہاٸشی اور اس کا آباٸی تعلق نواب شاہ سے تھا ۔
پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد عدنان علی کے نام سے کی ہے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔