
ریلی گلشن اقبال سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی ملیر کینٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
ریلی کی قیادت تحریک جوانان پاکستان کے صدر شفیق جان درانی نے کی ۔ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم اٹھارکھے تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔شرکاء نے پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔شفیق جان درانی نے کہا کہ ہم مسلح افواج کو آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پاک فوج ہمارا فخر ہے۔بھارت اس جنگ میں ناکام ہوگیا۔ہم وطن کی حفاظت کے لیے اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔