مئی 13, 2026

کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار ہونے والی ہائی پروفائل منشیات فروش ملزمہ ‘پنکی’ کے حوالے سے ایک اور چونکا دینے والی آڈیو سامنے آگئی ہے۔

اس مبینہ آڈیو پیغام میں ملزمہ نے اپنی گرفتاری یا کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے کسٹمرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔آڈیو پیغام میں ملزمہ اپنے کلائنٹس کو آگاہ کر رہی ہے کہ اگر اسے کچھ ہو جاتا ہے، تو بھی اس کا کام رکنے والا نہیں۔ ملزمہ نے گرفتاری سے قبل ہی اپنا جانشین مقرر کر دیا تھا اور کہا کہ ‘اگر آپ میری یہ آڈیو سن رہے ہیں تو سمجھیں میرے ساتھ کچھ ہو گیا ہے، اب میرا دوست اسی نمبر سے آپ کے ساتھ رابطے میں رہے گا’۔ اس انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمہ کے ممکنہ جانشین اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی تلاش میں گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے