کراچی اسکیم تینتیس ٹیچرز سوسائٹی کےقریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔۔۔لوٹ مار میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھاون ہوگئی
کراچی اسکیم تینتیس ٹیچرز سوسائٹی کےقریب ملزمان نے نعیم اللہ نامی شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کےسرپرگولی مارکر اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہوئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقتول کی موٹرسائیکل سمیت موبائل فون بھی لےگئے ۔ مقتول کےپاس آن لائن بائیک رائڈر کمپنی کاہیلمیٹ ملاہے،مقتول کاآبائی تعلق کمشورسےتھا ۔ لواحقین سےرابطہ نہیں ہوسکا،لاش کوقانونی کارروائی کےلیےعباسی شہیداسپتال منتقل کردیا
