جون 3, 2026

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق کی ملاقات

ملاقات میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ منصوبوں، آگاہی پروگرامز اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

صوبائی وزیر برائے ترقیِ نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی مشیر سماجی بہبود سمیرا اشفاق نے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق، صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ سمیرا اشفاق نے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی کو پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری خواتین کو معاشی طور پر مستحکم و خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں لہذا خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے دونوں اداروں کے مابین مشترکہ منصوبوں، آگاہی پروگرامز اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے