نومبر 21, 2024

سندھ جرنلسٹس کونسل نے پنجاب پولیس کی جانب سے کشمور کے صحافی خان محمد شر کو والدہ اور بیوی سمیت بے گناھ اغوا کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر قاضی ذوالفقار سمیت ایگزیکٹیو کمیٹی کے دیگر رہنمائوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دو دن قبل پنجاب، رحیمیار خان پولیس نے سندھ میں داخل ہوکر کشمور سے غیرقانونی طور پر نامور صحافی خان محمد شر کو اُنکی والدہ اور بیوی سمیت گرفتار/ اغوا کیا ہے،
پنجاب پولیس بغیر کسی ایف آئی آر اور منظوری کے سندھ میں داخل ہوی اور صحافی کے گھر میں گُھس کر اُسے والدہ اور بیوی سمیت اغوا کر کے پنجاب لے جایا گیا ہے۔
سندھ جرنلسٹس کونسل نے کہا ہے کہ وقوعہ کی وجہ سے سندھ بھر کے صحافیوں میں شدید غم و تشویش پائی جاتی ہے، ایس جے سی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاھ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر داخلا ضیاالحسن لنجار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر معاملے کا نوٹیس لیتے ہوے پنجاب پولیس کے پاس یرغمال صحافی خان محمد شر اور اُنکی خواتین کو آزاد کرواکر لاقانونیت میں ملوث پولیس والوں کیخلاف اغوا کا مقدمہ اور محکمہ جاتی کارروائی کروائی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے