
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں چچاکی گولی سے سترہ سالہ بھتیجی کی جان چلی گئی ۔۔۔پولیس نےمتوفیہ کے چچاکواسلحے سمیت حراست میں لےلیا۔۔۔
کراچی میں اورنگی ٹاون مومن آبادکےعلاقے میں گولی لگنےسے سترہ سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ۔۔۔علاقہ پولیس کےمطابق جاں بحق لڑکی کی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔۔۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ جاں بحق لڑکی کےاہل خانہ شادی کی تقریب میں جارہےتھےاس دوران متوفیہ کےچاچا سےگولی چلی جوسترہ سالہ لڑکی کولگی۔۔۔جاں بحق لڑکی کےچاچاکوپولیس نے اسلحے سمیت حراست میں لیکر تھانےمنتقل کردیا۔۔۔واقعہ اتفاقیہ طورپرگولی چلنےسےپیش آیایاہوائی فائرنگ کی گئی تفتیش جاری ہے ۔۔۔