
کراچی اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کو روکنے کی کوشش کےد وران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور ڈاکو بھی مارا گیا۔فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔رواں سال شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد دس ہوگئی۔
شہریوں کو ڈاکووں کو بچاتے ہوئے پولیس اہلکار نے جان دے دی۔
اورنگی ٹاون سیکٹر دس میں ڈاکووں نے سبزی منڈی جانے والی گاڑی کو روکا ۔
لوٹ مار کے دوران موٹر سائیکل پرسوار سادہ لباس پولیس اہلکار عبدالغفار کا ڈاکووں سے سامنا ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ پر پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کی۔ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔ جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک مبینہ ڈاکو زخمی ہوگیا جو دوران علاج چل بسا۔
ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری نے ساری روداد سنا دی۔
فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کا گن مین تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ موقع پر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شہید اہلکار ڈیوٹی پر جانے کےلئے گھر سے نکلا تھا۔ واردات ہوتی دیکھ کر اس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی ۔ واردات میں ملزمان نے نائن ایم ایم کا استعمال کیا ۔
شہید اہلکار اورنگی ٹاون طوری بنگش کالونی کا رہائشی تھا اور اس کا تعلق نوشہروفیروز سے تھا ۔کیمرہ مین اکبر علی سے ساتھ محمد عارف ہم نیوز کراچی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔