اپریل 24, 2025


کراچی بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے قریب گودام میں آگ لگ گئی۔ بھڑکتے شعلوں نے برابر میں پرانے جوتے کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن پاکستان ہوٹل کے قریب گتے کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر کے ایم سی کے دو فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آ گ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید ایک فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا۔ آگ نے متاثرہ گودام سے متصل پرانے جوتوں کے گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کےمطابق گوداموں کے درمیان میں دیواریں آگ بجھانے کی کارروائی میں دشواری کا باعث بن رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے