اکتوبر 17, 2025

ٹھٹھہ/ دھابیجی/
چولستان کینال بنانے کی بات دہشتگردی کے مترادف ہے ۔ سینیٹر سسئ پلیجو
جب پیروں کے نیچے زمین ہی نہ رہے ، تو سیاست کیا خاک ہوگی ؟ سینیٹر سسئ پلیجو
ٹھٹھہ ، سجاول بدین اور ٹنڈو محمد خان میں پانی کی شدید قلت سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس
پیپلز پارٹی سینئر رہنما و سینیٹر سسئ پلیجو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہیکہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے فیصلوں پر خاموش نہی بیٹھا جاسکتا ، سندھ کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں ۔ سسئ پلیجو نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پانی زندگی و موت کا مسئلہ ہے ، لاڑ خطہ پانی قلت کی زد میں ہے ، جبکہ دوسری جانب کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک چولستان کینال بنانے کی بات کی جارہی ہے
پالیسی اور منصوبہ سازی کرنے والوں سے سوال ہیکہ کیا انہیں آئین کی سمجھ نہی آتی یا بار بار آئین کی خلاف ورزی کرتے کرتے وہ عادی ہوچکے ہیں
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہورہی ہے پینے کے پانی کی دستیابی اور زرعی زمینوں کی حفاظت کے بغیر کوئی بھی سیاست ممکن نہی سندھ اسمبلی میں ہمیشہ پانی کی حق کی بات کی گئ ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی
بھارت کی جانب سے بھی دریاؤں پر مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں
سی سی آئ میں فیصلے ہونے چاہئیں ، بجائے دوسرے فورموں کے ۔ ارسا کو سرٹیفکیٹ دینے کا کوئ اختیار نہی پنجاب میں چھ نہریں نکالی جارہی ہیں جبکہ سندھ کے تحفظات کو نظر انداز کیا جاتا ہے
رات کے وقت خفیہ میٹنگوں میں سندھ مخالف فیصلے کئے جاتے ہیں ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی زمینوں کو آباد کرنے کے لیے کینالز نکالے جارہے ہیں سندھ میں پانی قلت کے باعث زرعی اور ماہی گیروں کا شعبہ متاثر ہورہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے