
کراچی میں لائنز ایریا کے مکین بجلی بندش کے خلاف پھر سڑک پر آگئے۔ کوریڈور تھری کو بند کر کے احتجاج کیا۔
لائنز ایریا کے مکینوں کے احتجاج کے سبب صدر پارکنگ پلازہ سے متصل ٹریک پر ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی۔ اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے پر پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے لائنز ایریا میں جیکب لائن، مدینہ روڈ، پچھتر کوارٹرز میں نادہندگان کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔ نادہندگان پر واجب لادا رقم پینتالیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے ۔