
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع۔ کراچی میں دس بلدیاتی نشستوں پر امیداروں کے چناو کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے چھبیس اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر الیکشن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ صوبے بھر میں ستتر مختلف کیٹیگریز کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کراچی کے چھ اضلاع میں مجموعی طور پر دس بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ۔ ان میں چار چیئرمین، دو وائس چیئرمین اور چار وارڈ کونسلر زکی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ چودہ نومبر کو ہوگی۔