نومبر 8, 2024


لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے لیے زائد قیمت پر سرجیکل روبوٹس کی خریداری کے خلاف درخواست ۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محکمہ صحت اور یونیورسٹی سے تفصیلی جواب طلب کرلیا

سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا جس اسپتال کے لئے مشینری منگوائی جارہی ہے ان کو مشینری کی ضرورت ہی نہیں ۔ایک شخص کو ٹینڈر دیا گیا۔ کسی اور نے نیلامی میں حصہ ہی نہیں لیا۔عدالت نے دریافت کیا نیلامی کا پبلک نوٹس جاری ہوا تھا۔اس کے بعد ایک بولی آئے یا ایک ہزار آئے۔ کیا سپرا نے جواب جمع کروایا ہے۔سرکاری وکیل نے بتایا سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔درخواست گزار نےفزیبلٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔ ٹینڈر کے طریقہ کار پر نہیں۔عدالت نے دریافت کیا مشینری کی خریداری میں سپرا کا کردار کیوں نہیں ۔بتائیں اسپتال کو ضرورت ہی نہیں ہے تو مشینری کیوں منگوا رہے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے