اٹھارہ اور انیس ستمبر درمیانی شب میر پور خاص میں ہونے والے میبنہ پولیس مقابلہ جعلی تھا ۔۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار کا کہنا ہے تفتیش کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہنواز کنبہار کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا
کراچی میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے بتایا کہ عمر کوٹ سانحے کی تفصیلی انکوائری ہو چکی ہے اور اکتیس صفحات پر مشتمل رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو دے دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تیار رپورٹ کی روشنی میں واقعے میں ملوث تمام افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکا حکم دے دیا ہے اور اب مقتول کے ورثاء کو کہا گیا ہے کہ وہ اگر چاہیں تو ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں ، اگر ورثاء مقدمہ درج نہیں کرائیں گے تو پھر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا ۔۔ ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی میرپور خاص کو عہدے سے برطرف کرتے ہوئے زبیر دریشک کو ڈی آئی جی میرپورخاص کے عہدے کا چارج دیے دیا ہے ، ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ ڈی آئی جی،ایس ایس پی و دیگر افسران و اہللکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور قوی امید ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی سوشل میڈیا پوسٹ پر جاری تحقیقات میں بھی جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔