
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے شہر میں ستر ارب روپے کی لاگت سے نیا انفراسٹرکچر ڈالا جائے گا۔ پانی کو ضائع ہونے سےبچانے کے لئے کام جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی واٹر کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں سینٹر آف ریفارم ریسرچ اور انوویشن کا افتتاح کردیا۔ان کا کہنا تھا دسمبر تک انتیس کلورینیشن سینٹر فعال ہوجائیں گے۔ ہزاروں گیلن پانی کو ضائع ہونے سےبچانے کے لئے دھابیجی پر کام چل رہا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا شہر میں ستر ارب روپے کی لاگت سے نیا انفراسٹرکچر ڈالا جائے گا۔صرف پائپ نہیں ڈالیں گے سڑکیں بھی تعمیر کریں گے۔ پانی کی بلنگ کی شکایات پر چار ہزار سے زائد رہائشی،کمرشل کسٹمرزکےلئےمیٹرز نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔