اپریل 23, 2026

شہید بینظیرآباد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) پروٹوکولز پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈی سی آفیس میں اہم اجلاس منعقد

صوبائی وزیر کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور صحت مراکز میں انفیکشن سے بچاؤ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری

نواب شاہ صوبائی وزیر صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی زیر صدارت انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) پروٹوکولز پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس آج ڈی سی آفیس شہید بینظیرآباد کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام صحت کے اداروں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس کا مقصد سرکاری اسپتالوں اور صحت مراکز میں انفیکشن سے بچاؤ کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں IPC پروٹوکولز پر مکمل عمل کیا جائے تاکہ مریضوں اور طبی عملے کو انفیکشن سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، سینیٹیشن، حفاظتی کٹس کے استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آئی پی سی پروٹوکولز پر عملدرآمد اور مانیٹرنگ کے لیے ایک آڈٹ ٹیم بنائی جائے گی جو ہر ماہ مختلف صحت مراکز کا دورہ کریں گی جہاں پر بھی غفلت نظر آئی اس اسپتال کے ایم ایس کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ تمام صحت مراکز میں IPC گائیڈ لائنز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، طبی عملے کی ٹریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئی پی سی کے پروٹوکولز پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ضلع، تحصیل سطح پر آئی پی ایس کے متعلق قائم کمیٹیوں کو فعال بنایا جائے اور اس حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔ صوبائی وزیر صحت نے پیپلز میڈیکل اسپتال میں مائیکرو بائیولاجی لیب کھولنے کے لیے اسپتال کے ایم ایس کو ہدایات دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر آصف شاہ نے انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) پروٹوکولز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی پی سی پروٹوکولز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہم 80 فیصد بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں اس لیے ڈاکٹرز حضرات ان پروٹوکولز پر عمل ضرور کریں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد ڈاکٹر وقار احمد سمیت شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ، پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
(

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے