اپریل 23, 2026


کراچی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر عدالت کا اظہار برہمی۔ بلدیہ عظمی کراچی اور ٹاون میونسپل کارپوریشنز سے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں اس معاملے پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن نہیں دی گئی ۔کے ایم سی اور ٹی ایم سیز کے اکاؤنٹس منجمد کئے جانے چاہیئے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کچھ مہلت دے دی جائے تو درخواست گزاروں کے واجبات کی ادائیگی کردی جائے گی۔سرکاری وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے فریقین کو دو ہفتے کی مہلت دے دی۔ ریمارکس دیئے دو ہفتے میں واجبات کی ادائیگی نا کی گئی تو اکاؤنٹس منجمد کردیں گے۔درخواست گزار کےمطابق سندھ ہائی کورٹ نے مئی دوہزار پچیس میں پینشن اور واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے