اپریل 23, 2026


سندھ کےکچے میں جاری آپریشن نجات مہران میں ایک اور بڑی کامیابی۔ سبزوئی گینگ کے انتہائی مطلوب ملزم نے کشمور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

ترجمان ضلع کشمور پولیس کے مطابق ضلع میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ مسلسل دباو اور آپریشن کی وجہ سے سبزوئی گینگ کے انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ادب حسین ولد قربان سبزوئی نے کشمور پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ ملزم اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے