دسمبر 13, 2024


صوبہ سندھ میں “ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی” کا ڈرافٹ منظور،قانونی حیثیت کے لئے سندھ کابینہ سے منظوری لی جائے گی


وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کیا گیا،ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کو قانون حیثیت دینے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، سندھ کے اسکولز اور کالجز کے داخلہ فارم میں مرد اور خواتین کے خانے کے ساتھ ٹرانس جینڈر بچوں کے لئے بھی خانہ شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔محکمہ تعلیم میں آئیندہ اساتذہ بھرتیوں میں ٹرانس جینڈر افراد کے لئے نوکریوں میں کوٹہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی اور دیگر افسران کی بھی شرکت کی۔اجلاس کو آگہی دی گئی کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ٹرانجینڈر افراد کی تعداد 20331 ہے۔سندھ میں 2023 کی مردم شماری کے تحت 4,222 افراد ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ہیں صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹرانس جینڈر افراد کی تعلیم کے حوالے سے کئی چیلنجز ہیں۔ جو ان کی تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ بنتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے