
کراچی میں مزاحمت پر ڈاکووں نےایک اورجان لےلی۔۔۔لانڈھی تین نمبرمیں گھرکےباہربیٹھےنوجوان نےموبائل فون چھیننےوالےڈاکووں سے مزاحمت کی توملزموں نےفائرنگ کردی۔۔۔ نوجوان جناح اسپتال میں کچھ گھنٹوں بعددوران علاج دم توڑگیا۔۔۔رواں سال کےایک ماہ اوربارہ روزمیں گیارہ افرادلوٹ مارکی واردتوں کی نذرہوچکےہیں
کراچی میں لٹیروں نےایک اورگھراجاڑیا۔۔۔
لانڈھی تین نمبرمیں اکلوتے لخت جگرکوڈاکووں نےقتل کردیا۔۔۔
سترہ سالہ عبداللہ گھرکےباہربیٹھاموبائل فون استعمال کررہاتھاکہ موٹرسائیکل پرآئےڈاکووں نےموبائل فون چھیناتونوجوان نےمزاحمت کی۔۔۔ملزمان نے فائرنگ کی اور فرارہوگئے۔۔۔
ڈاکوں کی فائرنگ سےزخمی نوجوان کوجناح اسپتال منتقل کیاگیا جہاں کچھ گھنٹوں بعددوران علاج دم توڑگیا۔۔۔ مقتول والدین کااکلوتا اوردوبہنوں کابھائی تھا۔۔۔مقتول عبدالللہ انٹرکاطالب علم تھا۔
مقتول کو مقامی مسجدمیں نمازجنازہ کےبعد اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا ۔۔۔
رواں سال کےایک ماہ اوربارہ روزمیں لوٹ مارکی وارداتوں میں ایک خاتون سمیت گیارہ افرادجان کی بازی ہارچکےہیں۔۔۔