مئی 15, 2025


چئیرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےکہاہےکہ بھارت دنیا کو گمراہ کرکے کشمیر کو مسئلہ کو چھپانا چاہتاہے،انہوں نےکہاکہ تفتیش سے قبل الزام تراشیوں سے گریز کیا جائے۔۔۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکہاکہ ہم وہ قوم ہے جو گرے ہوئوں کو اٹھا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔


کراچی میں منعقدہ روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ کانفرنس سےخطاب میں چئیرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ پاکستان ذمہ دارملک اور امن کاحامی ہے ، بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سےچھپا نہیں سکتا۔


سید یوسف رضا گیلانی ، چیئرمین سینیٹ۔۔۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر کے اصل مسئلے سے ہٹا رہا ہے۔ یہ ایک غیر حل شدہ معاملہ ہے اور ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت وہاں رائے شماری کروائی جا سکے۔


گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم جنگ میں پہل کریں ، اگر ہم پرجنگ مسلط کی گئی توہم منہ توڑ جواب دینگے۔۔۔


کامران ٹیسوری،گورنرسندھ۔۔لیکن بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے ہم وہ قوم ہیں جو گرانا بھی جانتے ہیں اور اگر کوئی گر کر معافی مانگ لے تو اسے اٹھا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پیار کرو گے تو پیار کریں گے اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال لیں گے


کانفرنس سے خطاب میں گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ انسانی خدمت کے شعبے میں روٹری کلب کی کاوشیں قابل دید ہیں۔۔۔
تقریب میں اراکین اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے