

رپورٹ جیوتی مہیشوری
کراچی، انکلسریا اسپتال کے باہر آج ایک پُرامن احتجاج ہوا جس میں شانتی کماری مہیشوری کے اہلِ خانہ، سماجی کارکنان، ہندو برادری کے افراد اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر فاروق شیخ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے شانتی کماری کو آئی سی یو میں انتہائی تشویشناک حالت میں ہونے کے باوجود اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

شانتی کماری کی کہانی
- شادی: 15 جون 2025
- مبینہ تشدد: 17 جون 2025 کو شوہر اشوک کی جانب سے
- انتقال: 23 جولائی 2025
شانتی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال نے علاج میں غفلت برتی، اور اب تک ان کے مطالبات پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شانتی کے شوہر اشوک اور اس کے خاندان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور ڈاکٹرز کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
سماجی ردعمل
ویمن ایکشن فورم اور عورت مارچ کے کارکنان نے بھی کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، اور میریٹل ریپ کے خلاف قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی عورت اس قسم کے ظلم کا شکار نہ ہو۔
