
کراچی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی, نے 26 فروری 2025 کو ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ "لیگل رائٹس فورم انٹرنز ری یونین 2025” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں خواتین وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں وزیر نے ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "خواتین وکلاء انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ہمیں انہیں مزید مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔”

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے وکلاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ وزیر نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خواتین کے قانونی شعبے میں مزید ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں لیگل رائٹس فورم کے سی ای او ایڈووکیٹ ملک طاہر اقبال، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔