نومبر 9, 2024


ایک لاجواب پھل اور ایک مکمل غذا۔۔ جی ہاں کھجور ،، یوں تو سال بھر شوق سے کھائی جاتی ہے،،لیکن رمضان المبارک کے دنوں میں افطار کے لئے سجے دستر خوان کا لازمی جُز شمار کی جاتی ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی کھجور مارکیٹ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا،، لی مارکیٹ میں واقع ہے۔ یہاں سعودی عرب ،ایران ،عراق اور مقامی کھجوریں بھی فروخت کی جاتی ہے ۔


شہد سی مٹھاس۔۔۔غذائیت بے شمار۔۔۔۔زمانہ قدیم سے کاشت کیا جانے والا معروف پھل۔۔ کھجور ۔۔ آج بھی اتنا ہی مقبول عام ہے ،،جتنا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔
رنگ ہی نہیں ذائقےمیں بھی منفرد یہ کھجوریں،،، کراچی میں تاریخی کھجور مارکیٹ کی دکانوں پر جابجا سجی نظر آتی ہیں۔ گنجان آباد لی مارکیٹ میں نصف صدی سے یہ بازار ،،،،کھجوروں کی فروخت کا مرکز ہے۔یہاں سے کراچی ہی نہیں ،، ملک بھر کو کھجوروں کی سپلائی ہوتی ہے۔


مارکیٹ میں قدم رکھنے والے خریداروں کے لئے اتنی انواع و اقسام کی کھجوروں میں سے من پسند کھجور کا انتخاب،،، ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ۔
کھجور مارکیٹ میں مقامی کے علاوہ سعودی عرب،ایران ، عراق کی کھجوریں بھی دستیاب ہیں۔ ذائقے اور افادیت میں لاجواب اجوہ کھجور کے علاوہ سعودی عرب کی امبر،مبروم ،سکری ،قلمی کھجور بھی یہاں ملتی ہیں۔اس کے علاوہ مشروق، مجدول، ہدری اور زم زم مبارک کھجور بھی درآمد کی جاتی ہیں ۔


کھجور مارکیٹ میں ایران کی مضافتی ، زائدی ، وشکوب ،رینگینو،پیمازوں اور ماقیلی کھجور بھی فروخت کی جاتی ہیں۔سندھ اور بلوچستان کی کھجوریں بھی شہری شوق سے کھاتے ہیں،، جو لذیذ ہونے کے ساتھ کم قیمت بھی ہیں۔ ان میں پنجگور کی مضافاتی ،جانصور،شیرفہ، ربئی جبکہ خیر پور کی عصیل،کربلائی،کھوپرا اور چھوارا شامل ہیں۔


شہری کہتے ہیں سعودی عرب کی مختلف اقسام کی کھجوریں ذائقے میں لاجواب ہیں،،لیکن زیادہ قیمت کے سبب جیب خریدنے کی اجازت نہیں دیتی۔

درآمدی یا مقامی کھجوریں بوریوں اور کارٹن میں مارکیٹ تک پہنچتی ہیں۔ تھوک مارکیٹ سے خریداری کے بعد انہیں پرچون سطح پر چھوٹے ڈبوں میں پیک کر کے بیچا جاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے