کراچی: آج کراچی جیسا بھی ہے ایم کیو ایم کی بدولت ہے، خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج کراچی جیسا بھی ہے وہ صرف ایم کیو ایم کی بدولت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کراچی دنیا کے 12 ترقی یافتہ شہروں میں شامل تھا اور شہر کے پانی کے تمام بڑے منصوبے ہم نے لگائے۔ خالد مقبول نے پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ سندھ حکومت کو ملنے والے 22 ہزار ارب روپے کراچی پر نہیں لگے تو آخر کہاں گئے؟ انہوں نے مزید کہا کہ درست مردم شماری اور کراچی پیکج کے لیے صرف ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی، تاہم تین بار 70 فیصد نشستیں جیتنے کے باوجود مہاجر وزیراعلیٰ نہیں بننے دیا گیا۔
