جون 14, 2026

کراچی: شرجیل میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی کسی کی جاگیر نہیں، بلکہ ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالحکومت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی میں خوف نہیں بلکہ زندگی کی خوشبو ہوتی تھی، اور شہر بھتہ خوری، بوری بند لاشوں اور تعصب سے مکمل پاک تھا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ شہر کو امن کس نے دیا اور ترقیاتی کام کس کی کاوش ہیں۔ سندھ حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر، نعروں کے بجائے عملی اقدامات سے ہر شہری کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے