کراچی: 15 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا امکان انتہائی کم، اسپارکو
اسپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ 15 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں جس کے باعث یکم محرم الحرام 1448 ہجری بدھ 17 جون کو ہونے کی توقع ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر ہوگی اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر محض 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کا درمیانی وقفہ 40 منٹ متوقع ہے۔ اسپارکو نے واضح کیا ہے کہ نئے اسلامی سال کے چاند کا حتمی اور باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
