اتحاد ٹاؤن میں دو ڈکیت گرفتار
کراچی کے محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن سے چار رکنی ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ یہ گروہ سولہ جون کو محمد خان کالونی میں چار راہگیروں کو لوٹ چکا تھا۔ ان کے دو ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکے تھے۔
