زیارت میں شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے ریلیز آرڈر جاری
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے ریلیز آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہر شہید کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ 11 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
شاہد رند کے مطابق تمام شہدا کے لواحقین کو ان کی دہلیز پر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامی اور مالی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شاہد رند نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان شہدا کے خاندانوں کی کفالت کرے گی اور ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مشکل گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
