کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکو گرفتار کرلیے گئے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت دلشاد اور محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جو انتہائی مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ روپے نقدی، دو پستول، ایک موٹرسائیکل اور چھینے گئے تین موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دس سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے قائد آباد پل پر بھینسوں کے ایک تاجر سے سینتالیس لاکھ روپے لوٹے تھے اور وارداتوں کے دوران گرین ہیلمٹ استعمال کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی وارداتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
