جولائی 10, 2026


کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی حملوں اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے، جن سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ریڈ بک میں شامل تھے اور ان کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جمیل عرف چاچا نے امجد صابری اور ملٹری پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو مخصوص بیگ فراہم کیے تھے، جبکہ ایک ملزم نے افغانستان سے آئی ای ڈی سرکٹ بنانے کی تربیت حاصل کی۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ حملہ کیس، رینجرز موبائل حملے اور آر آر ایف ٹرک حملے میں مطلوب تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے