
کراچی شارع فیصل نرسری پل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا گٸی ۔ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار کاربے قابو ہونے کے باعث پیش آیا ۔ کار مالک کا دعویٰ ہے گاڑی میں سوار افراد حج پرواز کے لٸے ایئر پورٹ جا رہے تھے
کراچی شاہراہ فیصل نرسری پل کے قریب ٹریفک حادثہ ۔ دو گاڑیاں ٹکرا گٸی ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار کھنبے سے ٹکرانے کے بعد دوسرے ٹریک پر آ گٸی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی ۔۔۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گٸی ۔ حادثے میں کار سوار چار افراد زخمی ہوئے ۔ گاڑی کے مالک کے مطابق حادثے کا شکار ایک کار میں ایک شخص سوار تھا جبکہ دوسری گاڑی میں ڈراٸیور سمیت تین افراد سوار تھے ۔ میری گاڑی آن لاٸن ٹیکسی کے طور پر چلتی ہے ۔ میری گاڑی میں سوار افراد حج پرواز کے لٸے اٸیر پورٹ جا رہے تھے ۔گاڑی کے مالک کا دعویٰ ہے کار سوار دو زخمی حج کے لٸے جا رہے تھے ۔ حادثے کا شکار دونوں گاڑیوں کو لفٹر کی مدد سے سڑک سے ہٹا دیا گیا