اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں دوسو بائیس پوائنٹس کی کمی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کا اضافہ۔ فی تولہ سونا دوسو روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھرکاروبارمثبت رہنےکےبعد مندی کےساتھ اختتام ہوا۔ ہینڈریڈ انڈیکس دو سو بائیس پوائنٹس کی کمی سے پچاسی ہزار، دوسو اکسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر دو پیسے مہنگا ہوکر دوسو ستتر روپے، چھیاسٹھ پیسے کا ہوگیا۔ فی تولہ سونا دوسو روپے مہنگا ہوکر دو لاکھ ، پچھتر ہزار، سات سو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اکہتر روپے اضافے سے دو لاکھ، چھتیس ہزار، تین سو اڑسٹھ روپے ہوگئی۔