نومبر 9, 2024


کراچی این اےدوسو اکتیس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں رکاوٹ ڈالنے ،بیلٹ پیپر چوری کرنے اور جلانے کا واقعہ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے حکیم بلوچ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست موقف اپنایا گیا ہے الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے چار پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے حکیم بلوچ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس پر حملہ کر دیا ۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے وہاں موجود عملے اور دیگر کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔کارکنوں نے بیلٹ پیپر کے تھیلے زبردستی چھین لئے۔ ان کارکنوں نے ایک بیلٹ پیپر کا بورا جلا دیا جبکہ ایک لے کر فرار ہو گئے ۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے موقف اپنایا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی یہ حرکت توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے