آئی ایم ایف سے ایک ارب ،دو کروڑ، انہتر لاکھ ڈالر کی قسط وصول۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے ایک ارب ،سولہ کروڑ ،اسی لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر دس ارب ، ستر کروڑ، سترہ لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب، اٹھائیس کروڑ، بارہ لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ملک کےمجموعی زر مبادلہ ذخائر دستائیس ستمبر کو پندرہ ارب ، اٹھانوے کروڑ، انتیس لاکھ ڈالر تھے۔