نومبر 5, 2024


امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات۔ چھ اکتوبر کو کراچی میں شارع فیصل پر الاقصٰی ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منعم ظفر کا کہنا تھا اسرائیل غزہ میں اب تک پینتالس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے ۔اقوام متحدہ نے گزشتہ ایک سال سے قراردادوں کے سوا کچھ پیش نہیں کیا ۔ مفتی اعظم پاکستان کو چھ اکتوبر کو شارع فیصل پر الاقصٰی ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں۔یہ سب کا مارچ ہے۔ تمام مکتبہ فکر کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا فلسطینوں کےلئے ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے ملین مارچ کی تائید کرتے ہیں ۔ تمام مسلم امہ سے کہتا ہوں اس مارچ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے