اپریل 24, 2025


معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔۔ ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ گورنر سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں مذہبی اسکالر کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کمرشل پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے ۔۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔۔ ڈاکٹرذاکرنائیک نےنمازمغرب کراچی ایرپورٹ کےلاؤنج میں اداکی ۔۔ اس موقع پر ان کے صاحب زادے شیخ فاروق نائیک بھی موجود تھے ۔۔ دوسری جانب گورنر ہاؤس میں کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔۔ جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔۔ گورنر سندھ کاکہناتھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتہائی ناگزیر ہے ۔۔ مذہبی اجتماع کے لئے موثر ومربوط سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے جامع پلان وضع کیا جائے ۔۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ساﺅتھ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی ایس ایس یو ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ نے شرکت کی اور گورنرسندھ کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے