
کراچی میں کرکٹر بابر اعظم اور سرفراز احمد کی جرمن قونصل خانے آمد, دونوں کھلاڑیوں کی قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کی
ملاقات میں جرمنی کی اکنامک افیئرکی سربراہ آئناکلوز بھی موجودتھیں، کھلاڑیوں نےجرمن قونصل جنرل کوکرکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی اس موقع پر جنرل قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہناتھاکہ جرمنی کھیلوں کی سرگرمیوں اورکھلاڑیوں کی قدرکرتاہے، پاکستانی کرکٹرز کھیل کی وجہ سےدنیامیں مقام رکھتےہیں انکا کہناتھاکہ جرمنی میں فٹبال کے شائقین،پاکستان میں کرکٹ کے شائقین زیادہ ہیں، سربراہ اکنامک افیئر آئنا کلوز کا کہناتھاکہ
جرمنی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کرکٹ کےفروغ میں کرداراداکررہےہیں، جرمنی میں مختلف شہروں کی سطح پرکرکٹ کومتعارف کرایاجارہاہے، بابر اعظم نے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹزکوبلےپردستخط کرکےتحفے میں پیش کیا