مئی 15, 2025


میر مرتضٰی بھٹو قتل کیس کی اپیلوںکی سماعت۔ انتقال کرجانے والے ملزموں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ملزموں کے وکلا نے بتایا واجد درانی اور رائے طاہر بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔شعیب سڈل سپریم کورٹ کی جانب سے دئیےگئے اسائنمنٹ پر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئےسپریم کورٹ کے اسائنمنٹ پر ہیں،، تو کیا عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ وکیل ملزمان نے بتایا شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل اور مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے۔کئی سماعتوں سے عدالت نے رپورٹ طلب کررکھی ہے، جو اب تک پیش نہیں کی گئی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمار کس دیئےمرتضیٰ بھٹو کیس کی اپیلیں دوہزار دس سے التوا کا شکار ہیں۔ عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے