
چین کےسرمایہ کاروں نے سیوریج نظام کی تعمیر نو اور سمندری پانی میٹھا بنانے سمیت کراچی میں بارہ مختلف منصوبے لگانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی چائنا بیلٹ اینڈ روڈ گروپ کے چیئرمین کررہے تھے۔ چیئرمین بی اینڈ آر کا کہنا تھا چینی سرمایہ کار کراچی میں ویسٹ ٹو انرجی اور ویسٹ واٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ماحولیاتی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کےبھی خواہش مند ہیں۔ چینی سرمایہ کار الیکٹرک وہیکلز بنانے کے پلانٹس میں بھی سرمایہ لگانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا ہم چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ تھر میں چائنیز ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں اور وہ بہت خوش ہیں ۔اگر چین کی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں،، تو ایک ماہ کے اندر ہم ساری سہولیات فراہم کر سکتے ہیں ۔