اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو نوےپوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی کمی۔ فی تولہ سونا چھ سو روپے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیز ی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ سو نوے پوائنٹس اضافے سے اکیاسی ہزار، آتھ سو چار پوائنٹس پر ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو پیسے کمی کے بعد دوسو ستتر روپے، انہتر پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونا چھ سو روپے کمی کے بعد دو لاکھ، چوہتر ہزار، نوسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت پانچ سو پندرہ روپے کم ہوکر دو لاکھ، پینتیس ہزار، چھ سو بیاسی روپے ہوگئی۔