نومبر 5, 2024


بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز کی تنصیب۔ دو سو انسٹھ سولر پلیٹس سے یومیہ ساڑھے چھ سو سے سات سو یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ترجمان کے ایم سی کےمطابق دو کروڑ روپے کی لاگت سے کے ایم سی بلڈنگ میں سولر پینل کی تنصیب اور انورٹر، اسٹرکچر، وائرنگ کے امور انجام دیئے جا رہے ہیں۔کے ایم سی بلڈنگ میں بجلی کی یومیہ ضرورت کا اندازہ تقریباً چار سو کلو واٹ لگایا گیا ہے۔ابتدائی مرحلے میں سولر پروجیکٹ کی تکمیل سے کے ایم سی بلڈنگ کو اس کی کل ضرورت میں سے تیس فیصد بجلی شمسی توانائی کے ذریعے میسر ہوگی۔ کے ایم سی بلڈنگ میں نصب سولر سسٹم کی گنجائش ڈیڑھ سو کلو واٹ ہے،، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ سولر انرجی سسٹم کو کے الیکٹرک کے گرڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔تعطیلات کے دنوں میں کے ایم سی اپنے سولر سسٹم سے پیدا ہونے والی فاضل بجلی کے الیکٹرک کو فروخت کرسکے گی۔ کے ایم سی بلڈنگ میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لئے نیپرا سے لائسنس بھی حاصل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے