
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس میں جامعہ کراچی اور پولیس نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار، کراچی بار اور دیگر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔وفاقی حکومت اور پاکستان بار کونسل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی ۔عدالت نے استفسار کیا اسلامیہ کالج پشاور کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ اس پر درخواست گزار نے بتایا اسلامیہ کالج کو بھی فریق بنا رہے ہیں۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ نے ان فئیر مینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے۔ جامعہ کراچی کو معاملے پر کسی بھی کارروائی سے بھی روک رکھا ہے۔