نومبر 9, 2024


سندھ حکومت نے سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی اور برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں کمی کردی۔

ترجمان وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق موہن جو دڑو اور مکلی کی فیس دو لاکھ روپے سے کم کر کے پچاس ہزار روپے جبکہ قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی فیس ایک لاکھ روپے سے کم کرکے تیس ہزار روپے کردی گئی ہے۔مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹ ڈجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس کو ایک لاکھ سے تیس ہزار روپے کردیا گیا ہے۔عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رنی کوٹ قلعہ، چوکنڈی قبرستان، بھنبھور قلعہ کی نئی فیس تیس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے فیس کم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔قیمتیں کم کرنے سے سیاحتی مقامات مزید اجاگر ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے