مئی 15, 2025

طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی کرتے ہیں، پاکستان میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جن میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے۔

کراچی میں فلاحی ادارے کے تحت خودکشی کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی متعارف کرائی گئی ہے۔ تقریب میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور پل کے سی ای او ڈاکٹر نسیم چوہدری نے شرکت کی۔ ڈاکٹر چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، اور خودکشی ان میں موت کی چوتھی بڑی وجہ بن چکی ہے۔اس سلسلے میں نے متعدد اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں خودکشی کے کیسز کی رپورٹنگ اور ڈیٹا جمع کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ سندھ میں ماہرین نفسیات کی کمی ہے ہم نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈپریشن اور خودکشی کی روک تھام کے لیے تربیت بھی دی ہے، انہوں نے بڑے اسپتالوں میں کینسر، برن اور دل کے مریضوں کے لیے بحالی کی خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے