
وفاقی وزیر مصطفی کمال کا آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کا دورہ۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈیا کی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت کی۔
کوٹلی آمد پر ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔مصطفی کمال نے برگیڈ کمانڈر برگیڈیئر سمیع اللہ کو انڈیا کے خلاف پاک فوج کی شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا افواج پاکستان نے ہر شعبے میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملادیا۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی کا دورہ کر کے بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کی عیادت کی۔ وزیر صحت نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے کی داد دی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا زخمیوں کا مکمل اور مفت علاج حکومت کی ذمہ داری ہے۔