چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے سانحہ بارہ مئی کے شہداء کا خون ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے۔
بارہ مئی دوہزار سات کی برسی پر پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے اس دن کراچی کے عوام بشمول وکلاء، سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آئین کی خاطر بڑی قربانی دی۔ پاکستان نے آگے بڑھنا ہے ،، تو ایسے واقعات کو دہرانے سے روکنا ہوگا۔ ہم سانحہ بارہ مئی میں جاں بحق افراد کو نہیں بھولے۔ نہ ہی قوم نے انہیں فراموش کیا ہے۔ آنے والی نسلیں بھی اس المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی۔
