
کراچی عیسی نگری کےقریب ٹرک سے معمولی ٹکراو پر کار سوارخاتون کی ہوائی فائرنگ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور خاتون دونوں کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق کراچی میں رات گئے عیسی نگری کے نزدیک خاتون گاڑی میں یو ٹرن لے رہی تھی کہ سڑک پر تیزی سے آتے ٹرک سے معمولی ٹکر ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور کے نہ رکنے پر خاتون نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے دو ہوائی فائر کئے ۔پولیس نے غفلت و لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر خاتون اورٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کےمطابق عدالت نے گرفتار خاتون اور ٹرک ڈرائیور کو جیل بھیج کر خاتون کے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔خاتون شوہر کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں گارمنٹس فیکٹری چلاتی ہیں اور گاڑی قسطوں پر لے رکھی ہے۔
۔