
کراچی سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے حاملہ خاتون کی ہلاکت کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت ک گئی قتل کی واردات نکلا۔۔۔پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچانے والے شوہر کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،آلہ قتل بھی برآمد ہوگیا
کراچی سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ کے قریب گزشتہ روز مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا ،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق خاتون کا شوہر ہی قتل کی واردات میں ملوث نکلا ،پولیس نے گرفتار کرکے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا ہے ،تفتیش میں سامنے آیا کہ خاتون کو گھریلو تنازع پر گھر کے اندر ہی فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور ڈکیتی مزاحمت کا ڈرامہ رچایا گیا،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم شوہر نے واقعے سے متعلق جو بیانات دئیے ان میں تضاد پایا گیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نےآلہ قتل برآمد کرلیا ہے ،مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔۔۔